ترکی میں بغاوت کی کوشش کے دوران جھڑپوں میں شہید ہونے والوں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس دوران ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے اس موقع پر بات کر تے ہوئے کہا کہ ملک سے
دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کر دیں گے ۔وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہناتھا کہ قومی پر چم سر بلند رکھنے والوں کو سلام پیش کرتاہوں ،ملک کو خطرے میں ڈالنے والوں کو اس کی سزا ملے گی ،ملک میں نظام زندگی بحال اور ادارے فعال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوجوں کے ایک گروہ کی جانب سے بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ۔